امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھا گ رہی ہے، ان کا ہرکام بدنیتی پرمبنی ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (انتخاب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت کا ہرکام بدنیتی پرمبنی ہے،اانتخابات سے بھا گ رہی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہوگیا اعظم سواتی کی ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرنے والے پہلے جج کا تبادلہ کرکے نیا جج کیوں لگایا گیا۔ 75 سالہ اعظم سواتی پر ظلم کی انتہا کردی گئی ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے کل استعفوں کی منظوری کے لئے قومی اسمبلی جانا تھا لیکن امپورٹڈ حکومت نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کروادیا ہے۔ ہر کام ان کا بدنیتی کی بنیاد پر ہے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں