عوام جمعتہ الوداع اور عیدالفطر پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں: اعجاز شاہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے عوام سےجمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنےکا مطالبہ کیا ہے اپنے پیغام میں اعجاز شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ ملک سے کرونا وائرس ختم ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کورونا نے دنیا سمیت پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ قوم جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے۔ عبادات اور عید کی خوشیوں میں حفاظتی تدابیر اپنا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔وزیر اعظم نے ملکی معیشت اور مزدور طبقہ کا خیال رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ملک سے کرونا وائرس ختم ہو گیا ہے۔اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر کرونا وائرس سےمحفوظ رہ کر مزید کئی عیدیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو خدانخواستہ صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں