مراکش کی ٹیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال، قومی ہیروز کو دیکھنے کیلئے عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا
رباط (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں اپنے شاندار کھیل اور بڑی بڑی ٹیموں کو پچھاڑنے پر دنیا بھر میں شہرت کی انتہا کو پہنچنے والی مراکش کی ٹیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ دارالحکومت رباط میں پوری قوم اپنے ہیروز کو خوش آمدید کہنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئی۔ مراکشی ٹیم کے تمام فٹبالرز اور منیجمنٹ کو ٹیم کے افراد کو کھلی چھت والی خصوصی بس میں سوار کیا گیا اور رباط کے مرکزی علاقوں کی سیر کرائی گئی۔ ٹیم کی بس کا جہاں جہاں سے بھی گزر ہوا وہاں آتش بازی کی گئی جبکہ سڑک کے دونوں جانب لوگوں کا جم غفیر جمع تھا جو اپنے ہیروز کو دیکھ کر نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سمیت کوچ ولید الرکراکی نے نعرے لگانے والوں کو ہاتھ ہلا کر ان کی محبت کا بھرپور جواب بھی دیا۔
Load/Hide Comments


