صحافی عزیز میمن کے قتل پر بننے والی جے آئی ٹی کاسربراہ تبدیل
کراچی:سندھ حکومت نے صحافی عزیز میمن کے قتل پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)کے سربراہ کو تبدیل کردیا سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں پولیس، اسپیشل براچ، انٹیلی بیورو کے علاوہ آئی ایس آئی کے نمائندہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد رینج ولی اللہ دل کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کردیا تھا اور جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments