راولپنڈی واہ کینٹ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار
راولپنڈی (انتخاب نیوز) راولپنڈی پولیس نے 9سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم ذیشان علی کو گرفتار کر لیا۔واقعے کی اطلاع پر سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوار کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ملزم نے ایک ہفتہ قبل 9سالہ بچی کو پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے 50سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جینس سے مدد لی، پولیس ٹیمیں سینیئر افسران کی زیر نگرانی24/7ملزم کی تلاش میں مصروف رہیں اور دن رات محنت سے ٹریس کیا۔ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہاکہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں سے زیادتی پر زیرو ٹالیرنس ہے، ایسے درندہ صفت ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔


