15 سے زائد اموات، لسبیلہ، حب اور خضدار انتظامیہ نے منی پیٹرول پمپس اور گیس سلنڈر کی دکانوں کو نوٹس دیدیے
حب(نمائندہ انتخاب) 19دسمبر سانحہ بیلہ میں 15سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضاع کے بعد ضلع لسبیلہ حب اور خضدار انتظامیہ و پولیس ایکشن میں آگئے،ڈیزل پیٹرول کے غیر قانونی منی پمپس اور ذخیرہ کرنے کے اسٹورز سمیت ایل پی جی گیس سلنڈر ز کی دکانوں کو شہری آبادی سے باہر منتقل کرنے کے نوٹسسز جار ی کر دیئے گئے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ 19دسمبر سانحہ بیلہ میں 15سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد ضلع حب خضدار اور لسبیلہ کی انتظامیہ اور پولیس نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے شہری آبادی اور گنجان کاروباری مراکز کے درمیان قائم ایرانی ڈیزل پیٹرول کے غیر قانونی منی پمپ ڈپو اور ذخیرہ کرنے کے اسٹورز سمیت ایل پی جی گیس سلنڈر ز کی دکانوں کو فوری طور پر وہاں سے دور منتقل کرنے کے حوالے سے دکان ڈپو منی پمپس مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر نوٹس پر عملدرآمد میں تاخیر کا مظاہر ہ کیا گیا تو سخت قانونی کاروائی عمل میں جائے گی واضح رہے کہ اس طرح کے قبل ازیں بھی واقعات رونما ہونے کے بعد اس طرح کے نوٹسسز جاری کئے جاتے رہے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کرانے کیلئے قانونی کاروائی کے بجائے رشوت کے ریٹ بڑھائے جاتے رہے ہیں لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بار انسانی جانوں کے عوض بھتہ خوری کو ترجیح دینے کے بجائے قانون کی گرفت کو مضبوط کیا جائے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حقیقی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔


