تمام یونیورسٹیاں بند کردیں، افغان حکومت لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی، ملالہ یوسفزئی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت لڑکیوں کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ افغان حکومت کی طرف سے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ افغان حکام سیکھنے کی خواہش کو کبھی نہیں مار سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں چاہے افغانستان کی تمام کلاس رومز اور یونیورسٹیاں ہی کیوں نہ بند کر دیں لیکن وہ خواتین کے ذہنوں کو کبھی بند نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں