آئین کی پاسداری کیلئے آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(انتخاب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلئے آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا ہے کہ گورنر نے آدھی رات کے بعد آئین شکنی کی اور قانون کا مذاق بنایا ہے جبکہ گورنر کروڑوں عوام کے نمائندے کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکی آئین شکنی پر ہم صدر کو ریفرنس بھیجیں گے کیونکہ مستقبل میں عوام سے آئین کی پاسداری کی توقع رکھنی ہے تو آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے رات کے اندھیرے میں ایک جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا ہے جبکہ ایک گورنر غیر آئینی طور پرکروڑوں عوام کے نمائندے کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتا ہے، ان کی اس آئین شکنی پر ہم صدر کو ریفرنس بھیجیں گے اور عوامی عدالت میں بھی انصاف کے حصول کیلئے ضرور جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے قانون شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے، ہم کسی صورت غیر آئینی اقدامات کو نہیں مانیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں