ایرانی ملیشیاز اور ڈرونز خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا نے کہا ہے کہ ایران خطے میں اپنی پراکسیز کو ہتھیار پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ڈرون خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں مائیکل کوریلا نے مزید کہا کہ ایران سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے اور خطے میں آبی گزرگاہوں کو خطرہ بنا رہا ہے۔ وہ ملیشیاں اور ڈرونز کو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ ایران بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں کی کھیپوں پر قبضے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایران شام اور عراق میں امریکی افواج پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔امریکی کمانڈر نے کہا کہ ایرانی حکومت تخریب کاروں کی مالی معاونت اور حمایت کرتی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کی عدم استحکام کی سرگرمیوں سے عالمی سلامتی کو خطرہ ہے۔دریں اثنا ذرائع نے انکشاف کیا کہ واشنگٹن ایران کے ڈرونز کے خطرے سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔


