انرجی سیکٹر سی پیک منصوبے میں اہم شعبہ ہے، سرمایہ کاری سے سستی بجلی حاصل ہورہی ہے، چینی سفیر
اسلام آباد (انتخاب نیوز) چینی سفیر نونگ رونگ نے کہاہے کہ سی پیک منصوبوں میں کام کرنا پاکستانی انجینئرز کا خواب ہے،چین پاکستان کی ڈویلپمنٹ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ نیپرا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ انرجی سیکٹر سی پیک کے تحت تعاون کا مرکزی شعبہ ہے،سی پیک کے تحت گیارہ پاورپراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک کے تحت 880 کلومیٹر طویل لمبی ترسیلی لائن بچھائی گئی،متبادل شعبوں میں سرمایہ کاری سے سستی بجلی حاصل ہورہی ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں میں کام کرنا پاکستانی انجینئرز کا خواب ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبے شفاف اور مفید ثابت ہوئے ہیں،چینی تعاون سے تعمیر ہونے والے منصوبے کلین توانائی فراہم کررہے ہیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر سے لائن لاسز میں کمی ہوئی ہے،بجلی کے شعبے میں پاکستانی انجینئرز کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان کی ڈویلپمنٹ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


