بلوچستان بھر میں مسیحی برداری کرسمس کا تہوار اتوار کو منائے گئی، کوئٹہ میں گرجا گھروں پر 11 سو پولیس اہلکار تعینات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسیحی برداری کرسمس کا تہوار آج منائے گئی، کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات مختلف گرجا گھروں پر 11سوپولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسیحی برداری آج کرسمس کا تہوار منائے گی کوئٹہ میں ہفتہ کی رات سے 52 گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا آغاز ہوگیا جو آج اتوار کو بھی جاری رہے گا، مسیحی برادری کی جانب سے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے گرجا گھروں کو دیگر زیبائشی اشیاء سے سجاوٹ کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق کرسمس کے موقع پر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں تمام گرجا گھروں کے باہر واک تھرو گیٹ اور گرجا گھروں کو تقریبات کے آغاز سے قبل بی ڈی کیا گیا،شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کے کالونیوں کے باہر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کی گئی ہے شہر کے گرجا گھروں کی حفاظت پر 1100 سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے بتایا کہ عبادات کے اختتام تک تمام آفیسر اہلکاروں سمیت ڈیوٹی پر موجودہ رہے گے۔دوسری جانب مسیحی برداری کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کوئٹہ شہر کے بازاروں میں بھی رونقیں بحال رہیں شدید سردی میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کیا اس موقع پر ریسٹورنٹس، بیکریوں،کیک شاپس، شاپنگ مالز میں بھی رش دیکھائی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں