حب، صدر تھانے پر بم حملہ، تین زخمی

حب (انتخاب نیوز) حب کے علاقے ٹی ٹی سی روڈ پر صدر تھانے پر دھماکہ۔ اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے ٹی ٹی سی روڈ پر صدر پولیس اسٹیشن پر بم دھماکا کیا گیا۔ حب چوکی صدر تھانے پر دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں حب سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں موسیٰ ولد گل عمر 55 سال، عبدالغفور عمر 35 سال، امان اللہ عمر 25 سال بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں