خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی28 ویں برسی آج منائی جائیگی

فیصل آباد :خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی28ویں برسی 26دسمبر کو منائی جائے گی۔فیصل آباد سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر چل بسی تھیں۔ٹین ایجرز کی پسندیدہ شاعرہ پروین شاکر 24نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ا نہوں نے اپنی منفرد شاعری کی کتاب ”خوشبو“ سے اندرون و بیرون ملک بے پناہ مقبولیت حاصل کی انہیں شاعری کی پہلی کتاب خوشبو پر آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کے دیگر شعری مجموعے خود کلامی،صد برگ،انکار،ماہ تمام اور کف آئینہ کو بھی بے پناہ پذیرائی حاصل ہو ئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں