کرونا،سعودی عرب میں دو نئے کیسز، تعداد سات ہوگئی

ریاض:سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں نئے کورونا وائرس کے مزید 2 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے،نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد اب تک مجموعی طور پر 7 کیس رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں،دونوں مریض سعودی شہری ہیں جوایران اور نجف سے ہو کر آئے تھے۔ ہفتہ کو سعودی خبر رساں ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا کہ جن نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے ان میں ایک سعودی شہری ہے جوبحرین کے راستے ایران سے آیا تھا تاہم اس نے سرحدی چوکی پر یہ ظاہر نہیں کیاتھا کہ وہ ایران گیا تھا۔دوسری مریضہ بھی سعودی شہری ہے جو کویت کے راستے مملکت پہنچی۔عراق کے شہر نجف گئی تھی مگر اپنی ٹریول ہسٹری بیان کرنے سے گریز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں