تربت میں حق دو تحریک کے گرفتار رہنما کی دکانیں سیل، متعدد کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاریوں کیلئے چھاپے
تربت (نمائندہ انتخاب) تربت انتظامیہ نے حق دو تحریک کے گرفتار رہنما یعقوب جوسکی کی دکانوں کو سیل کردیا، متعدد ضلعی رہنماﺅں کیخلاف ایف آئی آر درج، مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے۔ آل پارٹیز، انجمن تاجران اور حق دو تحریک کے ترجمان نے ضلعی انتظامیہ کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام اور ذاتی وقانونی کاروبار کی بندش کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرامن مظاہرین کیخلاف ایف آئی آر ختم کرکے سیل دکانوں کو کھولا جائے اور گرفتار رہنماﺅں کو رہا کرکے بات چیت سے مسئلے کا حل ڈھونڈا جائے۔
Load/Hide Comments


