حق دو تحریک گوادر کے دھرنے پر حکومتی تشدد اور طاقت کے بے جا استعمال کیخلاف جماعت اسلامی کا کوئٹہ میں احتجاج
کوئٹہ (آن لائن) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ سریاب زون کے زیراہتمام گوادر کے حالات کو حکومتی ایماء پر خراب کرنے تشددوطاقت کے استعمال کے خلاف سریاب پھاٹک سریاب کسٹم روڈ میں امیر ضلع حافظ نورعلی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی جلسہ منعقد ہوااس موقع پرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حق میں اور حکومتی تشدد،لاٹھی گولی کے خلاف شرکاء نے بھر پور نعرے لگائے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع حافظ نورعلی،زون ناظم چیئرمین دارو خان، عبدالمنان ہاشمی،بلال خان قلندرانی نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،گوادر کے مظلوم عوام کیساتھ ہے حکومت تشددولاٹھی گولی استعمال کرکے حالات خراب کر رہے ہیں۔ہم جمہوری لوگ مطالبات جائز ہیں پھر حکومت تشددوطاقت کیوں استعمال کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ گوادرکے نہتے عوام کا جائز مطالبات کیلئے پرامن دھرنے کے دوماہ ہوگئے کوئی تشددہوا کوئی گملہ تک نہیں ٹوٹااب جب حکومت کی طرف سے پرامن مظاہرین پر تشددکیا گیا طاقت کا استعمال ہواتوبھی مظاہرین نے صبر ہمت اور حوصلے سے کام کیے مگر کچھ قوتیں نہیں چاہتی ہے گوادروبلوچستان کے حالات ٹھیک ہواس لیے ڈنڈہ،گولی تشددوطاقت کا استعمال کر رہی ہے صوبائی ووفاقی حکومت انتہائی درجے کی غفلت وکوتاہی کا مرتکب ہوئی ہے جو نہ مذاکرات کرتے ہیں نہ ان کو عوام کی مشکلات وپریشانیوں کی فکرہے پرامن عوامی احتجاج وعوامی مفادات کو اس طرح یکسر نظراندازکرنا قابل مذمت ہے گوادرحق دوتحریک کا دھرنا جمہوری، مطالبات حقیقی اجتماعی اور ان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔قومی میڈیاپر دھرنے مظاہرین گوادر کے مظلوم عوام کو کوریج نہ دینا زیادتی ہے۔ رات کی تاریکی میں دھرنے قائدین مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،حسین واڈیلا ودیگرقائدین اوردھرنے شرکاء کے خلاف طاقت کااستعمال،زودوکوب،تشددگرفتاریاں املاک کو نقصان قابل مذمت،حکومتی غفلت وناکامی ہے حکومت حسین واڈیلا ودیگر کو فوری رہا کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے دھرنا مطالبات کوتسلیم مسائل سنجیدگی سے حل کریں جماعت اسلامی حق دو تحریک گوادر دھرنے کے مطالبات کی بھر پورحمایت کرتی ہے۔جماعت اسلامی بلوچستان بھر کی طرح ملک بھر میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دو تحریک کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ عوام وملت دشمن ناکام ہو۔


