کرپشن،سسلی کے محکمہ صحت کے اعلیٰ اہلکار گرفتار

سسلی:سسلی کے حکام نے 10 افراد کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا، جن میں اس اطالوی جزیرے کے کورونا وائرس ریسپانس کے سربراہ اینتونیو کینڈیلا بھی شامل ہیں۔یہ گرفتاری 2016 میں جاری ہونے والے پبلک کنٹریکٹ ٹینڈرز کے حوالے سے کی گئی ہے جو سسلی کے حکام نے میڈیکل کے آلات اور کلیننگ سروسز کے لیے دیا تھا اور اس وقت یہ تقریباً چھ کروڑ 60 لاکھ کا تھا۔ دیگر دو افراد کا نام بھی شبہے کے طور پر لیا گیا ہے لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ان افراد نے مبینہ طور پر کنٹریکٹس دینے کے لیے رشوت لی تھی۔ حکام نے سسلی اور لمبارڈی میں اسی حوالے سے سات کمپنیوں کو بند بھی کر دیا ہے۔پولیس کے کرنل جیانلوکا اینجلینی نے کہا ہے کہ انھیں طاقت کا اصل مرکز ملا ہے جس میں بے ایمان سرکاری اہلکار، بے اصول تاجر اور کاروباری افراد لاکھوں کے کنٹریکٹ حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں