تمپ، ندی میں بہنے والی گاڑی میں سوار بچی کی لاش 62 گھنٹے بعد مل گئی
تمپ(انتخاب نیوز)تمپ نہنگ ندی میں بہہ جانے والی بچی امیرہ بنت عثمان کی لاش 62 گھنٹے بعد جائے وقوعہ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مل گئی۔نوجوان شے جان نثار نے اپنے دازن عوام کے ساتھ طویل جدو جہد کے تحت غوطہ لگا کر لاش کو جھیل سے نکال لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزنہنگ ندی گومازی کراس میں افسوس ناک واقعہپیش آیا تھا جس میںشادی سے واپسی پر ایک پک اپ گاڑی نہنگ ندی کی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی ، جس میں سوار خواتین،بچوں سمیت تمام افراد کو بچا لیاگیا تھا ۔ مگر دو سالہ بچی امیرہ بنت عثمان سکنہ دازن کو پانی نے بہا کر لےگئی تھی ۔
Load/Hide Comments


