سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مشتبہ افراد گرفتار،خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، اسلحہ وبارودی مواد برآمد
لاہور(انتخاب نیوز) کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے تین شہروں سے 5 مشتبہ افرادگرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے تین شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد سمیت القاعدہ کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کی شناخت فاروق شاہ، سیف اللہ، سید شاہ زیب، احمد خان، اسرار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد حساس اضلاع میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔حکام کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا جبکہ 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 67 افراد کو بازیاب کرایا گیا۔
Load/Hide Comments


