ترقی کرتے ہوئے چاغی کو کرپشن اور بھتہ گیری سے پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیا، عارف محمد حسنی
نوکنڈی (انتخاب نیوز) سیندک کے سی ایس آر فنڈ کی مد میں جاری کرپشن بہت خطرناک ہے، پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما میر عارف جان محمد حسنی نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اسمبلی میں اس کرپشن کیخلاف بات کی۔ میرے پاس سیندک میں تمام تر کرپشن کے شواہد موجود ہیں اور عدالت میں کیس بھی دائر کردیا ہے، کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا، عدالت کرپشن کے ماسٹر مائنڈ کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینیئر رہنمارکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن سے اسلام آباد تک پہنچنے والے اور اپنی نومولود سیاست کو پیسے کے زور اور آسمانی مخلوق کی سفارش سے بلوچستان کے عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پچھلے 1 سال کے دوران خیراتی اختیارات نے ان کا اصل چہرہ عوام کو دکھا دیا ہے۔ انہوں نے ترقی کرتے، امن و امان کے حوالے سے بہتر چاغی کو ایک دفعہ پھر اپنی کرپشن اور بھتہ گیری سے پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔


