کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کے تمام زیر التوا منصوبوں کو مکمل کیا جائے، بلوچستان ہائیکورٹ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جناب جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سید نزیر آغا ایڈووکیٹ کی جانب سے کوئٹہ سٹی اور مضافات میں گیس پریشر کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایس ایس جی سی کوئٹہ شہر میں گیس پائپ لائن کے تمام زیرالتوا منصوبوں کو ایک ساتھ مکمل کرے اور کسی بھی غیر ضروری تاخیر سے بچنے کے لیے مزید لیبر تعینات کی جائے اور کم از کم دو شفٹوں میں کام کیا جائے تاہم کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی کیوMCQ فوری ردعمل کے ساتھSSGC کی معاونت کرے گا معزز عدالت کو جنرل منیجرSSGC نے بتایا کہ تاج کمپلیکس تالہڑی چوک گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے انہیں فوری طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن سےNOC درکار ہے جس پر معزز عدالت عالیہ نے ایڈمنسٹریٹر کو حکم دیا کہ وہSSGCکو غیر مشروط عارضی این او سی بشمول روڈ کٹنگ اخراجات کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر فراہم کریں معزز عدالت کوNHA کے وکیل بمعہ ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل)نے رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ائرپورٹ روڈ تا نواں کلی 12 انچ قطر کی پائپ لائن بچھانے کے لئے اگرچہ NOCفراہم کردی گئی ہے تاہم صرف کیو ڈی اے نے درکار لاگت جمع کرائی ہے جبکہ ایف سی،NUST,اور کارڈیک سینٹر نے ادائیگی نہیں کی ہے اس پر NUSTکے پراجیکٹ منیجر نے بتایا کہ ڈائریکٹر مینٹینس اسلام آباد سے اجازت موصول ہونے کے بعد یہ ادائیگی کر دی جائے گی۔معزز عدالت نے حکم نامے کی کاپی اطلاع اور تعمیل کے لیے ڈائریکٹر منٹینس کو بھجوانے کے احکامات صادر کئے۔معزز عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی حکم دیا کہ وہ ایف سی کے ذمہ داران سے فوری طور پر رابطہ کرکے انہیں عدالت کا حکم پہنچائے اور ان کی جانب سے 15 روز کے اندر اندر ادائیگی کو یقینی بنائیں، معزز عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو بھی اس حوالے سے حکم دیا کہ وہ کارڈیک سینٹر کی طرف سے روڈ کٹنگ کی لاگت کی فوری ادائیگی کے لئے عدالت کا حکم سیکریڑی محکمہ صحت تک پہنچائے معزز عدالت کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ QDP نے پراجیکٹ کی تعمیل کے حوالے سے بتایا کہQDP کو اس امر پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ SSGCسرکی روڈ تا گوالمنڈی چوک اپنے کام کو توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔معزز عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ انسکمب روڈ کے توسیعی کام سے کوئٹہ شہر کے باسیوں کے لیے مسلسل مشکلات پیدا ہورہی ہیں معزز عدالت توقع رکھتی ہے کہ بلاتاخیر انسکمب روڈ پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا معزز عدالت کو SSGC,SGM نے بتایا کہ سردیوں میں اکتوبر سے فروری تک صوبہ بلوچستان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبہ سندھ کے کوٹہ سے 70 تا 75 ملین کیوبک فٹ روزانہ کی بنیاد پر گیس قرض حاصل کی جاتی ہے معزز عدالت نےSSGC کی ان کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سندھ سے قرض لینے کا کوٹہ جاری رکھنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے مذکورہ سپلائی سردیوں کے ٹھنڈے موسم میں صوبہ بلوچستان کی عوام کے مصائب اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری رہنا چاہئیں کیونکہ یہاں کے عوام اس دوران متبادل اقدامات کا بندوبست کرنے سے قاصر ہیں۔معزز عدالت کی جانب سے استفسار پر مری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ MPCLنے بتایا کہ اس وقت زرغون گیس فیلڈ ZGFسے 4.4 ملین ملین کیوبک فٹ روزانہ گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ سیلاب سے قبل 7.8 MMCFDگیس پیدا کی جا رہی تھی جو کہ بعد ازاں گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلہ میں SSGCکی درخواست پر کم کرنا پڑی کمپنی گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اپنی سطح پر بھرپور کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ آئندہ چار سے پانچ ہفتوں میں پیداوار 7.7 MMCFDتک پہنچ جائے گی جبکہ متعلقہ حکام کی تکنیکی مشورے کے مطابق پریشربتدریج بڑھایا جاسکتا ہے اور اگلے تین ماہ کے اندر مذکورہ پیداوار تقریبا نو MMCFD تک بڑھاسکتی ہے معزز عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی اس بات کو یقینی بنائے کہ کم سے کم وقت کے اندر گیس فیلڈ کی پیداوار میں اضافہ ہو اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی پیداوار کے لیے زیڈ جی ایف کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی اور پریشر بڑھانے کے لیے ایس ایس جی سی کو بیک اپ سپورٹ دے رہا ہے معزز عدالت کے استفسارات کے دوران یہ مزید سامنے آیا کہ سماجی بہبود کی ذمہ داریوں SWO یا کارپوریٹ معاشرتی ذمہ داریوں CSRکو بھی حل کرنے کی ضرورت ہے لہذا MPCL کا نمائندہ اگلی سماعت یا اس سے قبلSWO,CSR کی جامع تفصیلات عدالت میں پیش کرے معزز عدالت نے حکم نامے کی کاپی چیف سیکرٹری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات،سیکرٹری محکمہ صحت،سیکریڑی محکمہ خزانہ،حکومت بلوچستان ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈوکیٹ جنرل کمشنر کوئٹہ ڈویژن،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ،جنرل مینجرمری گیس کمپنی، جنرل منیجر و سیکرٹری گیس وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل اسلام آباد، جنرل مینیجر این ایچ اے، پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج،سینئر جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کراچی، جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کوئٹہ،کمانڈ نٹ فرنٹیرکورس، ڈائریکٹر جنرل QDA زرغون ہاؤسنگ اسکیم پروجیکٹ آفیسر کا رڈیک سنٹر اور ڈائریکٹر SWOQ(NUST)کو اطلاع اور تعمیل کے لیے بھجوانے کا حکم دیا۔


