نال سول ہسپتال میں گزشتہ ایک سال سے ایکسرے مشین غیر فعال، عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری
نال (انتخاب نیوز) تحصیل نال میں سول ہسپتال میں گزشتہ کئی سال سے منظور ہونے والی ایکسرے مشین تاحال غیر فعال، معمولی ایکسرے کیلے غریب عوام کو 45 کلو میٹر دور خضدار جانا پڑتا ہے۔ سول ہسپتال نال کیلئے منظور ہونے والی ایکسرے مشین تاحال غیر فعال، ایکسرے مشین کو چلانے کیلئے باقاعدہ عملہ بھرتی ہوا، تنخواہیں ہر ماہ باقاعدہ وصول کررہے ہیں لیکن ایکسرے مشین ابھی تک غیر فعال ہے، ایکسرے مشین غیر فعال ہونے کی وجہ سے معمولی ایکسرے کیلے غریب عوام کو 45 کلو میٹر دور خضدار جانا پڑتا ہے جس سے ان کل وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ عوامی حلقوں نے ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری، ڈی سی خضدار ودیگر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ہسپتال نال کی ایکسرے مشئن کو فعال کرکے انہیں مزید مشکلات سے بچائیں۔
Load/Hide Comments


