خضدار، لاپتہ سراج نور اور محمد عارف کے لواحقین کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک

خضدار(انتخاب نیوز)گریشہ سے دو بلوچ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے پر اہلخانہ اور اہل علاقے کی جانب سے احتجاجا سی پیک این 30 خضدار ٹو بسیمہ روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند خضدار نال کے علاقے گریشہ سے دو بلوچ نوجوان طالب علموں سراج نور ولد نور محمد محمد عارف ولد گاہجیان ساکن گریشہ کے لاپتہ،ہونے پر اہلخانہ اور اہل علاقے نے گریشہ گری کے مقام پر سی پیک این 30 خضدار ٹو بسیمہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے احتجاجا بند کردیے ہیں، یہ دونوں طالب علم اپنی چھٹیاں گزارنے کیلئے سراج نور سرگودھا یونیورسٹی میں Law ڈپارٹمنٹ میں 6 سمسٹر کا طالب علم ہے جبکہ محمد عارف نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے 2022میں کلیئر کیا ہے۔ عارف حمبل جو کہ سی ایس ایس (CSS) کی تیاری کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں