امریکا میں بھی نئے سال 2023ء کے جشن کا آغاز
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں بھی نئے سال 2023ء کے جشن کا آغاز ہو گیا، جشن منانے کے لیے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں افراد ٹائمز اسکوائر پر بال ڈراپ ایونٹ دیکھنے کے لیے پہنچے۔سڈنی ہاربر سے ٹائمز اسکوائر نیویارک تک شاندار جشن سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔گزشتہ شام نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والے جشن کا سلسلہ اختتام کو پہنچنے لگا۔دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کیا گیا اور تائیوان میں 12 بجتے دارالحکومت ہی تائی پے کا بلند ترین ٹاور روشنیوں سے منور ہو گیا۔پاکستان میں بھی گزشتہ شب 12 بجے سالِ نو کا آغاز ہوا، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔کراچی کے ساحل سی ویو پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔


