خاران لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، لیویز سے اسلحہ چھین کر فرار، جوابی کارروائی میں 17 مشتبہ افراد گرفتار
خاران(انتخاب نیوز) خاران کے علاقے میں گزشتہ ہفتے سی پیک خاران یک مچ روڈ پر قائم لیویزچیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد حملے اور سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہونے کے بعد خاران لیویز کا گزشتہ رات خاران کے علاقے گواش ایریامیں کارروائی کر کے 17مشتبہ افراد کو حملے کے الزام میں حراست میں لیکر لیویز تھانے خاران منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گواش ایریا میں لیویز کارروائی میں گرفتار افراد سے لیویز اور سی ٹی ڈی تفتیش کررہی ہے، گرفتار افراد کی شناخت محمد قاسم ولد ساول ،حاجی عرض ولد دل مراد، حوالدار نذرمحمد ولد اللہ داد، امان اللہ ولد محمد قاسم، حفیظ اللہ ولد نامعلوم خداا نظر ولد خدا بخش ،میران گل ولد محمد افضل ،شیر محمد ولد غلام حیدر کے ناموں سے ہوئی اکثریتی گرفتار افراد ساسولی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم اب تک خاران انتظامیہ کی جانب سے گرفتاری کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی ہے۔


