موسیٰ خیل میں موبائل فون سگنل کی بندش، مکینوں کا شاہراہ پر ٹائر نذر آتش کرکے احتجاج، ٹریفک معطل

ژوب (انتخاب نیوز) موسیٰ خیل اور علاقہ مکینوں نے موبائل فون سگنل کی بندش کیخلاف نیشنل ہائی وے پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا اور شاہراہ کو بند کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے موسیٰ خیل، کنگری میں موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو اپنے امور کی انجام دہی میں رابطے نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، ہم نے متعدد بار حکام بالا اور مذکورہ موبائل فون کمپنیوں کے حکام کو اس صورتحال سے آگاہ کیا ہے لیکن اس کے تدارک کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے آج ہم مجبور ہوکر روڈ بلاک کرکے سراپا احتجاج ہیں اور ہماری اعلی حکام سے درخواست ہے کہ وہ موبائل فون سگنلز کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں