پرامن جدوجہد کو طاقت کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی گئی، حقوق کیلئے قانونی و سیاسی جنگ لڑیں گے، ہدایت الرحمن

گوادر (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ے کہ سال نو کے پہلے دن گوادر اور کیچ کے عوام، ہمارے لوگ آزمائش میں ہیں۔ ظلم و جبر کے اس نظام نے ہماری ماؤں بہنوں بھائیوں ماہی گیروں کو بدترین ظلم کا نشانہ بنایا، سینکڑوں ذمہ داران و کارکنان جیلوں میں ہیں، ہماری ماؤں پر تشدد کیا گیا، ہماری گاڑیوں کو جلایا گیا، موٹرسائیکل ضبط کیے گئے، حتیٰ کہ گھروں میں گھس کر زیورات تک چرا لیے گئے۔ عوام جانتے ہیں کہ اس پرامن جدوجہد کو طاقت کے ذریعے کس نے ختم کرنے کی کوشش کی۔ ہم کل بھی پرامن تھے، آج بھی پرامن ہیں۔ حقوق کے لیے قانونی و سیاسی جنگ لڑیں گے۔ ظلم و جبر کا یہ دور ختم ہوگا، جدوجہد کی جیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں