آسٹریلیا میں دوران پرواز 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 4 افراد ہلاک
کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے کا واقعہ آسٹریلیا کے سیاحت کے لیے مشہور علاقے گولڈ کوسٹ میں پیش آیا۔ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔حکام کا کہناتھا کہ ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Load/Hide Comments


