بیروت،رفیق حریری کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کھڑے طیاروں پر اندھا دھند فائرنگ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کھڑے دو ایئر بس 321 neo طرز کے طیاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں طیارے مڈل ایسٹ ایئر لائنز کے ملکیتی بتائے جاتے ہیں۔ابھی تک کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ لبنان کی نگراں حکومت میں وزیر داخلہ بسام مولوی نے بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس فائرنگ کے واقعے کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں