ایران میں اخلاقی پولیس کی واپسی، شہریوں کو حجاب کرنے کے پیغامات

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سڑکوں پراخلاقی پولیس کی واپسی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ اسی اثنا میں ایک سینئر پولیس اہلکار نے کار مالکان کے لیے لازمی حجاب کے متعلق ٹیکسٹ پیغامات بھی دوبارہ گردش میں آنے کا پتہ دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی فارس نے ایک نامعلوم پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ نذیر ون منصوبے کا نیا مرحلہ پورے ایران میں شروع ہو گیا ہے۔اس ایجنسی کے مطابق اس پلان میں گاڑیوں کے مالکان کو یاد دہانی پر مشتمل ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جائیں گے جن میں پردہ کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ایران انٹرنیشنل کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر رپورٹس تہران کی گلیوں میں اخلاقی پولیس کی واپسی کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ایرانی پبلک پراسیکیوٹر محمد جعفر منتظری نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ مہسا امینی کے قتل میں کردار ادا کرنے والی اخلاقی پولیس کی سرگرمی کو معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے 4 ستمبر 2022 کو ایک بیان میں مزید کہا تھا ارشاد گشت کو عدلیہ سے الگ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں