پی سی بی کا یوٹیوب چینل ہیک، ایک گھنٹے بعد بحال

لاہور (انتخاب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل کو ہیکرز نے ہیک کر نے کے بعد اس کا نام تبدیل کرنے کا واقع سامنے آیا ہے ۔ پی سی بی کا 40 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال کرالیا گیا ہے، ہیکرز نے پی سی بی چینل کو ناصرف ہیک کیا بلکہ پہلے تو اس کی تمام ویڈیوز کو ہٹایا پھر چینل کا نام بھی بدل کرٹیسلایوایس24رکھ دیا ،دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے یوٹیوب کے ہیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یوٹیوب انتظامیہ سے بات چیت کے بعد چینل کو ریکور کرالیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں