پی ٹی آئی دور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں مالیاتی خسارہ عروج پر پہنچا، محصولات میں کمی ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے دور میں معاشی شرح نمو 6.5 فیصد تھی۔ پی ٹی آئی دور میں ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 500 فیصد اضافہ ہوا۔ پی ٹی آئی دور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ موجودہ حکومت نے 6 ماہ کی مختصر مدت میں 3000 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے۔ اس سال ایف بی آر نے 7470 ارب کا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے۔ نوازشریف کے دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں