وزیراعلیٰ بلوچستان نے نور مسکانزئی کے سوگواران کی معاونت، ہاکرز ویلفیئر فنڈ میں رعایت کی منظوری دیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 14 اکتوبر 2022ء کو ضلع خاران میں جاں بحق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کے سوگوار خاندان کو سرکاری پالیسی کے تحت تمام معاونت فراہم کرنے کی منظوری دی ہے واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہاکرز کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لئے قائم ہاکرز ویلفیئر فنڈ پالیسی 2020ء میں ایک بار کے لئے رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ اطلاعات کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی مذکورہ پالیسی میں ایک بار کی رعایت کے حصول کے لئے ہاکرز ویلفیئر فنڈ کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ کی چیئرمین شپ میں منعقد ہوا تھا جس کے تناظر میں کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلیٰکی جانب سے پالیسی میں ایک مرتبہ کی رعایت کی منظوری دی گئی جس سے 13 ہاکرز کو ڈیتھ، میرج اور بیماری کی مد میں گرانٹ کا اجراء ہو سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں