سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں نئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ معطل کردیا

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں نئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹس پر سندھ حکومت نے حیدرآباد سمیت کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ سندھ حکومت نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سمیت ضلع شرقی اور ضلع کورنگی کے نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹرزکی معطلی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں