عمران خان کھمبے کوبھی ٹکٹ دے گا تووہ جیتے گا، شیخ رشید
راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں شب خون مارکے حکومت پرناجائزقبضہ کیالیکن اُلٹا عمران خان مزیدمضبوط اورمقبول ہوگیا یہ سوچ رہے ہیں کہ عمران خان کوکیسے نااہل قراردیاجائے یہ حکومت کاایک اورغلط فیصلہ ہوگاجوانکے گلے پڑے گا ۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کھمبے کوبھی ٹکٹ دے گا تووہ جیتے گا ،حکومت کہتی ہے مرغی مظہر صحت ہے کیک کھائیں۔
Load/Hide Comments


