کوئٹہ‘ شہری کورونا وائرس کو بھلا کر عید کی تیاریوں میں مصروف

کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہری کورونا وائرس کو بھلا کر عید کی شاپنگ میں مصروف ہیں اور وبا سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے تمام ایس او پیز کو نظر انداز کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق صبح سے ہی بازاروں میں خریداروں کا رش موجود ہیں صوبے بھر کے معروف بازار اور مارکیٹ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کے اصول خاطر میں لایا جارہا ہے اس کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ بھی ایس اوپیز پر عملدر آمد کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں