افغانستان، داعش کےخلاف آپریشن، آٹھ جنگجوؤں ہلاک، متعدد گرفتار

کابل:افغان حکومت نے کابل میں حملوںمیں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے والے داعش کے آٹھ جنگجوؤں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ روز دارالحکومت اور مغربی نمروز صوبے میں چھاپوں میں داعش کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے کابل کے لونگن ہوٹل، پاکستان کے سفارت خانے اور فوجی ہوائی اڈے پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے ۔ انھوں  نے کہا کہ کابل میں غیر ملکی شہریوں سمیت داعش کے آٹھ جنگجو مارے گئے اور سات دیگر کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مغربی نمروز صوبے میں ایک الگ کارروائی کے نتیجے میں داعش کے دو مزید گرفتار ہوئے۔ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ان ارکان نے لونگین ہوٹل پر حملے میں اہم کردار ادا کیا اورداعش کے ارکان کے لیے افغانستان آنے کی راہ ہموار کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں