بالائی علاقوں سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں میں زلزلے کے جھٹکے
راولپنڈی (انتخاب نیوز) بالائی علاقوں سمیت پاکستان کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی، مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے۔ چترال، شمالی وزیرستان، ضلع خیبر، باجوڑ، ایبٹ آباد، پشاور، دیر شہر اور گردونواح اور مردان، جہلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حافظ آباد، کمالیہ، منڈی بہاو الدین، لاہور اور اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 191 کلو میٹر اور جنوبی افغانستان تھا۔زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
Load/Hide Comments


