عمران خان دو نمبر آدمی ہے، اس کو فائر لگا نہیں ڈرامے دو ماہ سے کررہا ہے، رانا ثنا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ملک ڈیفالٹ ہونے کی مہم ملک دشمنی پر مبنی ہے۔ وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قرآن پا ک کی ذمہ داری اللہ تعالی ٰ نے اپنے ذمہ لی ہے، وزیراعظم نے اغلاط سے پاک قرآن شریف کی طباعت سے متعلق کمیٹی قائم کی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مستند نسخہ عربی اور اردو ترجمے کے حوالے سے مرتب ہے، وزارت مذہبی امور ترجمے کے ساتھ مستند نسخے کی اشاعت کرے گی، قرآن پاک کا مستند نسخہ ہر سطح پر حوالہ کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات ہوئے بھی تو وہ افغان حکومت سے ہوں گے، کسی بھی ایسی تنظیم سے جو عوام کیخلاف یا ریاست کیخلاف تخریب کاری کے لئے استعمال ہو وہ ناقابل قبول ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کردیا کہ کسی تخریب کار تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عبوری حکومت ہے، اس سے بھی اس معاملے پر بات کی جائے گی، افغان حکومت نے پاکستان سمیت پوری دنیا سے وعدہ کیا ہے کہ اپنی سرزمین تخریب کاروں کواستعمال کرنے نہیں دیں گے، اگر معاہدے پر افغانستان عمل کرے تو پاکستان سمیت دنیا میں امن قائم ہوجائے گا۔ رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسا دو نمبر آدمی ہے کہ اس کو فائر ہی نہیں لگا اور ڈرامہ دو ماہ سے کررہا ہے، اگر اس کی ٹانگ پر فائر لگا ہوتا تو پھر فریکچر کیوں نہیں ہوا، یہ عجیب بات ہے، اور اگر فائر لگا بھی ہوتا تو دو ہفتوں میں وہ بہتر ہوچکا ہوتا مگر وہ آج بھی کہتا ہے ڈیڑھ ماہ مزید وقت چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں