چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف نوشکی کے عوام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ بند کردی

نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی مل کے علاقے میں چوری ڈکیتیوں کیخلاف عوام کا احتجاج کوئٹہ تفتان شاہراہ بلاک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم چوروں نے لیویز تھانہ مل کے قریب عبدالخالق اور عبدالقدوس بادینی کے ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز چوری کرلیے تھے جس کے بعد آج عوام اور زمینداروں نے چوری ڈکیتیوں کیخلاف کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندکردیا شاہراہ کی بندش کیوجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سردی کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعدازاں تحصیلدار نوشکی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مشتعل عوام نے احتجاج ختم کردیا تحصیلدار نوشکی کی جانب سے چوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر عوام نے احتجاج ختم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں