بنوں، پولیس وین پرحملہ، اہلکارجاں بحق، فرار تخریب کاروں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں کوہاٹ روڈ پر پولیس موبائل وین پرتخریب کاروں کا حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئےہیں ، زرائع کے مطابق فرار ہونے والے تخریب کاروں نے عمر زئی کے علاقے میں ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا ہے۔ زرائع کے مقامی عمائدین اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں