وزیر اعظم اور وزیر خزانہ ملک کی بہتری کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں، رانا ثناء

فیصل آباد(انتخاب نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا نادرا آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔رانا ثناء اللہ نے کہا پینسرہ میں نادرادفتر کے افتتاحی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔شناختی کارڈ آج کے دور میں ایک بنیادی ضرورت ہے۔کوئی بھی سہولت حاصل کرنے کیلئے نادراکارڈ ضروری ہوگیا ہے۔پینسرہ میں نادرادفتر سے علاقے کو شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی ہوگی۔فیصل آباد کے نادرا آفس کی استعد کار کو ۳سے ۴ گنابڑھایا جارہاہے۔امین پور بنگلہ میں بھی نادرادفتر قائم کیا جائے گا۔عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ان کا حق ہے۔پینسرہ میں نادرا دفتر میں پاسپورٹ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔وزیر داخلہ نے کہااللہ تعالی نے مجھے آپ کے ووٹ کی وجہ سے عزت دی۔حلقے کی بہتری کیلئے کاوشیں جاری رہیں گی۔وفاق سے ملنے والے فنڈز سے حلقے میں ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں۔اور کہا کہ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کاسامنا ہے۔آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے عوام کو بھی مہنگائی کا سامنا ہے۔وزیر داخلہ نے تقریب کے دوران کہاعمران خان نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا۔وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کی بہتری کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں۔پور ی کوشش کر ہے ہیں کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔پرپیگنڈے کی وجہ سے ملک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اور کہا کہ عمران خان اپنی ذات کے علاوہ کسی اور کانہیں سوچتا۔عمران خان نے میرے خلاف منشیات کا جھوٹا کیس بنوایا۔عمران خان بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کا ماہر ہے۔تقریب کے دوران کہا وزیر آباد واقعہ میں ملوث شخص موقع پر پکڑاگیا۔وزیر آباد واقعہ میں ملوث شخص نہ پکڑاجاتا تو عمران خان مزید پروپیگنڈہ کرتا۔عمران خان کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ یہ کہے کہ قوم ا س کو لیڈرمانے۔عمران خان نے نوجوانوں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔عمران خان نے نفرت کی ساست کو فروغ دیا۔عمران خان ایک فتنہ ہے جو فساد پھیلاتا ہے۔قوم عمران خان جیسے فتنے کا ادراک کرے اور ووٹ کو طاقت سے روکے۔عمران خان کے کیے ہوئے معاہدے موجود حکومت کو پورے کرنا پڑرہے ہیں۔جب آئی ایم ایف کے معاہدے کرتے ہیں تو اشیاء کی قیمتیں بڑھتی ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہانواز شریف کے دور میں ڈالر105 روپے کاتھااور ملک ترقی کر رہا تھا۔نواز شریف کے دور میں پاکستان کی شرح 6.2فیصد پر تھی۔وزیر داخلہ نے تقریب میں کہانواز شریف کے دور میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم تھیں۔عمران خان سیاسی مخالفین پر لگائے الزامات ثابت نہ کر سکا۔عمران خان کے دور میں ملکی ترقی کا راستہ رک گیا۔عمران خان کے دور میں ملک کی معیشت تباہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں