چاغی میں پانی کی قلت,عوام سخت مشکلات سے دوچار
چاغی, موسم سرما میں چاغی میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے شہری پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں دوسری طرف ٹینکر مافیا نے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہے چاغی شہر کے مختلف کلیوں میں پانی کی شدید قلت پیداہوچکی ہے تفصیلات کے مطابق چاغی شہر میں سردار علی احمد خان سنجرانی ،کلی شاہ محمود خان سنجرانی کلی حاجی علی اکبر زیرکاڑی کلی سخی پیر محمد درانی کلی حاجی محمد افضل سمالانی اور چاغی کے گردونواح کے علاقوں میں پانی نہ ہو نے کی وجہ سےچاغی کے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں
پورے شہر میں پانی دستیاب نہیں اور چاغی شہرمیں کہیں محکمہ پی ایچ ای کے واٹر سپلائی تک نہیں چاغی شہرمیں پانی کے قلت کے وجہ سے ٹینکر مافیا سرگرم ہوگئے ہیں من مانی قیمتیں مقرر کرکے عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ہے فی ٹینکی 700 سے 1500 لے رہے ہیں پانی کے عدم فراہمی اور پانی کے قیمتوں میں اضافہ کے باعث بچے بوڑھے عورتیں دن بھر پانی کے تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں عوامی حلقوں کا صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات میر عارف محمد حسنی اور وزیراعلی جام کمال سے مطالبہ کیا ہے کہ چاغی کے پانی کا مستقل مسئلہ حل کیا جائے