ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب
واشنگٹن :ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ حاصل کر کے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مک کارتھی کے مدِمقابل ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔غیرملکی رپورٹس کے مطابق اسپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدرجوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارکباد دی۔مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان میں 15ویں مرحلے میں اسپیکر منتخب ہوئے۔گزشتہ رانڈز کے مقابلے میں 13 ویں رانڈ میں مک کارتھی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا تھا۔13 ویں رانڈ میں مک کارتھی کو 214 ووٹ پڑے لیکن 4 ووٹوں کی کمی سے وہ اسپیکر نہ بن سکے تھے۔ گزشتہ روز مک کارتھی کے حق میں 201 ووٹ پڑے تھے۔
Load/Hide Comments


