جنیوا کانفرنس، فرانس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

جنیوا(انتخاب نیوز)فرانسیسی صدر میکرون نے جنیوا میں ہونے والی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مدد کیلئے کانفرنس میں ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیاہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون کا کہناتھا کہ کوئی شک نہیں کہ سیلاب سے پاکستان میں بتاہی ہوئی ، پاکستان نے بہادری کے ساتھ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مقابلہ کیا ، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ، عالمی اداروں سے بھی پاکستان کی مدد کا مطالبہ کرتاہوں ، ذاتی سطح پر پاکستان کے وزیراعظم کو سپورت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ فرانسیسی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں