بی ایس اساتذہ کو درپیش مسائل کا خوش اسلوبی سے حل نکالاجائے، بی پی ایل اے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے بی پی ایل اے آفس کا دورہ کیا، صدر بی پی ایل اے طارق بلوچ اور کابینہ نے وزیر تعلیم کا استقبال کیا۔ وزیر تعلیم نے بی پی ایل اے قیادت کو یقین دلایا کہ حالیہ بحران کا خوش اسلوبی سے حل نکالا جائے گا اور تمام تبادلے منسوخ کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کالج اساتذہ کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر تعلیم نے بی ایس اساتذہ کے لیے فوری طور پر امتحانات پیپر، مارکنگ، پیپر سیٹنگ، کنٹرولر کوآرڈینیٹر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے لیے مراعاتی پیکیج کی منظوری اور ادائیگی کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ کالجز کے اساتذہ کی پک اینڈ ڈراپ بسز کیلئے فوری طور پر فیول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بی پی ایل اے وزیر تعلیم کی نیک نیتی سے فروغ تعلیم کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتے ہیں کہ تعلیمی اصلاحات کے عمل کو تیز تر کرنے اور پروفیسر کے مطالبات کے حل کے حوالے سے اسی عزم سے کام جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں