سانحہ بیلہ سلنڈر دھماکہ کیس میں ملوث گیس دکان کے مالک گرفتار

اوتھل:سانحہ بیلہ سلنڈر دھماکہ کیس میں ملوث گیس دکان کے مالک اور مرکزی کردار سیٹھ پرسو مل ولد آسن داس سکنہ اوتھل گرفتار، تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 19 دسمبر کو ہونے والے بیلہ سانحہ گیس سلنڈر بلاسٹ کیس جس میں 20 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے تھے اس کیس کے مین کردار نامزد ملزم گیس شاپ کے مالک سیٹھ پرسومل ولد آسن داس سکنہ اوتھل کو اوتھل کی مقامی عدالت نے عبوری ضمانت کو خارج کرتے ہوئے بیلہ پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو نے ملزم پرسومل ولد آسن داس کو بیلہ تھانے میں لاک اپ کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی۔واضح رہے کہ لسبیلہ بار کونسل کی جانب سے ایڈوکیٹ عاصم کاظم رونجھو نے سانحہ بیلا کیس کی پیروی کی۔ عدالت نے سانحہ بیلہ کے مرکزی کردار پرسومل ولد آسن داس کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں