مریم نواز کو سفر کی اجازت مل گئی، بدھ کو جنیوا سے لندن پہنچیں گی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت بہتر ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں سفر کرنے کی اجازت دیدی،مریم نواز اور نواز شریف (آج) بدھ کو جینوا سے واپس لندن روانہ ہوں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آئی ہے جس پر ڈاکٹرزنے مریم نواز کو سفر کی اجازت دیدی،ذرائع کے مطابق مریم نواز (آج) بدھ کو جنیوا سے لندن روانہ ہو جائیں گی،قائد (ن )لیگ نواز شریف بھی مریم نوازکے ہمراہ لندن پہنچیں گے۔واضح رہے کہ نائب صدر مریم نواز کا جنیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل آپریشن کامیاب ہوا تھا۔نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کی سرجری کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال جاری کی اور بتایا کہ مریم نوازشریف کی تین گھنٹے کی طویل سرجری کامیاب ہوئی ہے۔ڈاکٹر عدنان نے لکھا کہ مریم نواز بحالی کی طرف گامزن اوردعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔


