اقوام متحدہ کا ایران سے پھانسیوں کی سزا روکنے کا مطالبہ
نیویارک(انتخاب نیوز)اقوام متحدہ میں ہیومن رائٹس کے سربراہ وولکر ترک نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پھانسی کی تمام سزائوں کو روکا جائے،تفصیلات کے مطابق سربراہ ہیومن رائٹس وولکر ترک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں پھانسی کی سزا ریاستی قتل کے مترادف ہے، ایران مظاہروں میں ملوث افراد کو پھانسی کی سزا دے کر انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، وولکر ترک نے کہا پھانسی مجرمانہ طریقہ کار ہے، عوام کو بنیادی حقوق کے استعمال پر سزا دی جا رہی ہے، تاکہ عوام میں خوف پیدا کیا جا سکے۔
Load/Hide Comments


