وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر میں مقامی ماہی گیروں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کےقیام کی منظوری دیدی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع گوادر میں کم آمدنی والے مقامی ماہی گیروں کے لیے ہاسنگ اسکیم(فشرمین کالونی)کے قیام کی منظوری دیدی جس کے تحت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام بورڈ آف ریونیو ماہی گیر ہاسنگ اسکیم (کالونی)کے لیے 200 ایکڑ اراضی جی ڈی اے کو فراہم کرے گا اور اس منصوبے کے قیام کے لیے ابتدائی طور پر تین سو ملین روپے رکھے جائیں گے واضح رہے کہ وزیر اعلی نے یہ منظوری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی ہاسنگ کالونی کے قیام سے مقامی ماہی گیروں کے رہائش کے مسائل حل ہونگے اور معیار زندگی بلند ہوگا مقامی ماہی گیروں نے وزیراعلی کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں